اسلام آباد: گریڈ بائیس کے آفیسر کنٹرولر جنرل آف اکاونٹس پاکستان خرم ہمایوں نے خود کشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق بحریہ ٹاون فیز سیون میں اپنی رہائش گاہ پر خود کو صبح سویرے پستول سے گولی ماردی ۔ گولی سر پر لگنے سے خرم ہمایوں کی موقع پر بھی موت واقع ہو گئی ۔
ذرائع کے مطابق کنٹرولر جنرل آف پاکستان خرم ہمایوں کے خلاف نیب کی انکوائری چل رہی تھی ،ان پر ٹیکس کے حوالے سے الزامات تھے۔
خرم ہمایوں کی موت کی وجہ کی حتمی تصدیق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہوگی تاہم ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق یہ خود کشی کا واقعہ ہے ۔
Comments are closed.