برلن۔ روبرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ کے نیشنل ڈیزیز کنٹرول سینٹر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 129 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے ایک دن میں 962 اموات ہوئی تھی۔جرمنی کے حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے ایک دن میں ایک ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں جو اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
جرمنی میں اب تک کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 32 ہزار 107 ہوگئی ہے۔ڈیزیز کنٹرول سینٹر کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کے 22 ہزار 459 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اورمجموعی تعداد 16 لاکھ 90 ہزار ہوچکی ہے۔
بدھ کے روز جاری اعداد وشمار کے مطابق جرمنی میں اب تک 78ہزار سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگادی گئی ہے۔ متعدد ریجنز کی جانب سے ویکسین کی فراہمی میں تاخیر کی شکایت بھی کی ہے۔
Comments are closed.