6 سال پہلےاغواء شہری کی عدم بازیابی، ریاستی مشینری ذمہ دار،1 کروڑجرمانہ عائد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چھ سال پہلے اغوا ہونے والے شہری غلام قادر کی عدم بازیابی کا ذمہ دار ریاستی مشینری کو قرار دیتے ہوئے تاریخ کا بڑا جرمانہ عائد کر دیا۔

عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے چھ سال پہلے اغوا ہونے والے شہری غلام قادر کی عدم بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کی، ہائیکورٹ نے شہری کی عدم بازیابی پر سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع، ایس پی انویسٹی گیشنز اور ایس ایچ او تھانہ گولڑہ پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ شہری غلام قادر کے بھائی کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا کہ 30 دن کے اندر شہری بازیاب نہ ہوا تو تمام ذمہ داروں کیخلاف محکمانہ کارروائی بھی ہوگی،عدالت نے قرار دیا کہ وفاقی دارالحکومت کے شہری کی بازیابی کے لئے پولیس اور متعلقہ اداروں نے اپنا کردارادا نہیں کیا۔

واضح رہے کہ غلام قادر کو 28 اگست 2014 کو تھانہ گولڑہ کی حدود سے 5،6 افراد نے کار میں اغوا کیا تھا۔ عدالت اس سے پہلے عمر عبداللہ اور سلیمان فاروقی کیس میں بھی سیکرٹری داخلہ و دفاع پر 20, 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر چکی ہے۔

Comments are closed.