بارسلونا۔ سپین میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کردیاگیاہے۔ کاتالونیا کے علاقے یعیدا کے اولڈ ہوم میں ویکسین لگانے والی نرس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیاہے جس کے بعد اس ساتھ کام کرنے والی چار دیگر نرسز کو بھی قرنطینہ کردیاگیاہے۔ جنرالیتات نے مرکز کے 66 افراد کو بھی الگ کردیاہے۔جبکہ سنٹر میں موجود تمام افراد کے پی سی آر ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق نرس کا دوسرے افراد کے ساتھ رابطہ صرف 15 منٹ تک محدود رہاہے۔ویکسین لگانے والی ٹیم نے مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ حفاظتی لباس پہن رکھاتھا۔محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ ویکسین پروگرام کا حصہ 2 ہزار ہیلتھ ورکرز کے ٹیسٹ نہیں کیاگیا۔
سپین میں مریضوں کی تعداد 18 لاکھ سے زائد جبکہ وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے کورونا وائرس کے پھیلاو سے بچنے کے لئے سپین کے مختلف صوبوں کے ساتھ کاتالونیا نے بھی سخت پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔ تاحال حکومت نے پابندیوں میں نرمی کا عندیہ نہیں دیا۔
Comments are closed.