بارسلونا۔ سپین میں کرسمس تہوار کے موقع پر پابندیوں میں نرمی کی گئی جس کے بعد متعدد علاقوں میں وائرس کی شرح میں اضافہ سامنے آیاہے۔ویلنسیاحکومت کے صدر زیموپگ نے پریس کانفرنس کے دوران ویلنسیا میں لاک ڈاون میں31 جنوری تک توسیع کااعلان کیاہے انھوں نے کہاکہ صحت،کاروبار اورلوگوں کی جانوں کاتحفظ ان کی اولین ترجیح ہے۔لاک ڈاون 26 میونسپلٹیز میں لاگو ہوگا۔ انھوں نے دوکانوں میں گنجائش 50 سے 30 فیصد تک کر دی ہے۔
ایکستریمادورا کی صوبائی حکومت نے بھی کوروناوائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد مختلف پابندیوں کااعلان کردیاہے۔پابندیوں کا اطلاق 7 جنوری سے ہوگا اس کی مدت 7 دن پر مشتمل ہوگی۔صوبائی محکمہ صحت کے حکام کاکہناہے قلیل مدت کے لئے نقل وحرکت پر پابندی لگائی جارہی ہے اس کامقصد وائرس کے پھیلاو کی شرح کو کم کرناہے۔
لاریوخا کی صوبائی وزیر صحت ساراالبا نے صوبے میں وائرس کے پھیلاو کے پیش نظر پابندیاں سخت کرنے کا اعلان کیاہے۔انھوں نے 4 سے زائد افراد پر اکٹھے ہونے پر ہابندی اور رات 10 بجے دے کرفیو کا اعلان کیاہے۔اس کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاو کی شرح کو کم کرناہے۔انھوں نے کہاہے کہ گھر میں اگر کسی میں علامات ہوں تو ماسک استعمال کریں۔ غیرضروری طور پر گھر سے نکلنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پابندیوں کا اطلاق 31 جنوری تک کیاگیاہے
Comments are closed.