بارسلونا سٹی کونسل نے موسم کے حوالے سے الرٹ جاری کیاہے جس میں امکان ظاہر کیاگیاہے کہ منگل کے روز شہر کے اطراف اونچی چوٹیوں پر برفباری،اور شہر میں بارش کاامکان ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔برفباری کا زیادہ امکان خرونا اور ماریسم کے علاقوں میں ہے۔
محکمے کے مطابق زیادہ برفباری کہ صورت میں محکمے برف کو راستوں سے ہٹانے اور نمک ڈالنے کے لئے تیار ہیں۔شہر میں 113 کمٹینر تقسیم کیے گئےہیں۔ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فائر فائٹرزاورپولیس کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
سٹی کونسل نے سفارش کی ہے کہ برفباری کی صورت میں شہری نجی گاڑیوں کی بجائے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔
Comments are closed.