کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال، برطانیہ میں سخت لاک ڈاون نافذ

لندن۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت نے کورونا وائرس کی نئے کیسز میں ریکارڈ اضافے کے باعث دوبارہ سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے۔وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم نے عام شہریوں کو بہت بڑی تعداد میں متاثر کیا ہے جس میں نوجوان بھی شامل ہیں اس لیے نئی پابندیوں کے دوران تمام اسکول بھی بند رہیں گے۔

سخت لاک ڈاؤن کے دوران عام شہریوں کو صرف بہت ضروری کاموں جیسے کام پر یا ڈاکٹر کے پاس جانے کے لیے گھروں سے نکلنے کی اجازت ہو گی۔ مرکزی حکومت سے قبل ہی برطانیہ کی علاقائی حکومتیں بھی ایسے ہی سخت اقدامات کا اعلان کر چکی ہیں۔

برطانیہ نے دنیا کا پہلا ملک جہاں سب سے پہلے کورونا ویکسینینشن کا آغاز ہوا اور فائزر کی کورونا کی ویکسین کے ساتھ اب آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسین کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔برطانیہ اور جنوبی افریقا میں گزشتہ ماہ ایک نئی قسم کے کورونا وائرس کا انکشاف کیا ہے جو نہ صرف زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے بلکہ اس کا نشانہ بننے والوں میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں۔

Comments are closed.