ڈگریوں کی عدم رجسٹریشن ،فارن میڈیکل گریجویٹس کااسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ

ڈگریوں کی رجسٹریشن کا معاملہ ،فارن میڈیکل گریجویٹس نے اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیاہے ۔ یونیوسٹیاں بلیک لسٹ قرار دینے پر پاکستان میڈیکل کونسل کے دفتر کا گھیرا وکیا اور سری نگر ہائی وے پر دھرنا دیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کا لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال ،متعدد ڈاکٹرز گرفتار کرلیاگیا۔

 نوجوان ڈاکٹرز کاکہناہے کہ پہلے پی ایم ڈی سی نے بیرون ملک ان میڈیکل یونیورسٹیز کو گرین لسٹ میں رکھاجبکہ ہماری ڈگری مکمل ہونے انہیں بلیک لسٹ میں ڈال دیاگیاہے ۔ اس ناانصافی کے خلاف کسی بھی حد تک جائیں گے ۔ینگ میڈیکل ڈاکٹرز نے کہاکہ ان کی رجسٹریشن کرکے ہاوس جاب کی اجازت دی جائے ۔

فارن گریجویٹس کا کہناہے کہ ستمبر 2020 کے بعد گریجویٹ ہونے ہونے والے ڈاکٹرز کو تسلیم نہیں کیا جارہا ۔ پی ایم سی کے اس اقدام سے بیرون ملک میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے ڈاکٹرز کا مستقبل داؤ پر لگ جائے گا ۔کرغستان کی تمام یونیورسٹیوں کو بلیک لسٹ قرار دیا گیاہے لیکن ملک سے باہر میڈیکل تعلیم کے لیے گئے تو ہمیں پی ایم ڈی سی کے رولز کے مطابق بھیجا گیا ۔سارے یونیورسٹیز ڈبلیو ایچ او سے تصدیق شدہ ہیں۔

مظاہرین کے احتجاج کے باعث سری نگر اور اطراف کی شاہراوں پر گاڑیوں کئی کلومیٹر طویل قطاریں لگ گئیں جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔گرفتاریوں پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان نے بھی ہنگامی اجلاس طلب کیا اور ڈاکٹرز پر تشدد اور گرفتاریوں کی سخت مذمت کی،وائے ڈی اے کی دھمکی کے بعد پولیس کی جانب سے گرفتار شدگان کو رہا کردیا ۔ انتظامیہ اور پی ایم سی کیساتھ مذاکرت کامیاب ہونے پر ڈاکٹرز نے دھرنا ختم کر دیا۔

Comments are closed.