عمران فاروق قتل کیس: ایف آئی اے کو وقت نہ دینے کا فیصلہ چیلنج

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں مزید شواہد لینے کے لیے وقت نہ دینے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب  سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی اپیل میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ مزید شواہد کے حصول کے لیے برطانیہ سے رابطے میں ہیں، قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیےاستغاثہ کو بھرپور کیس پیش کرنے کا موقع دیا جائے،دوملکوں کے درمیان رابطے جاری ہیں، مزید شواہد کے لیے تین ماہ کا وقت درکار ہے۔

درخواست میں انسداد دہشتگردی کی عدالت اور ملزمان کو فریق بنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ایف آئی کی درخواست مسترد کردی تھی۔

Comments are closed.