مودی کیخلاف ٹویٹ کرنے پر بھارتی ایئرلائن کا مسلمان پائلٹ برطرف

نئی دہلی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فضائی کمپنی ’’ گو ایئر‘‘ نے اپنے ایک مسلمان پائلٹ کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ملازمت سے برطرف کردیا ہے۔گو ایئر کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ کمپنی نے اپنے ملازمین کے سوشل میڈیا سے متعلق بھی ضابطے بنائے ہیں۔ برطرف پائلٹ اسی ضابطے کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تھے۔

سینیئر پائلٹ آصف خان نے وزیراعظم کے خلاف اپنے تبصرے پر معافی مانگتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ میں وزیراعظم اور دیگر جارحانہ ٹویٹس کے بارے میں معذرت خواہ ہوں جس سے کسی سے بھی وابستہ افراد کے جذبات مجروح ہوسکتے ہیں۔

پائلٹ آصف خان کی ٹوئٹ پر کی گئی معذرت کے باوجود گوایئر نے ملازمت سے برخاستگی کے فیصلے کو واپس نہیں لیا۔

Comments are closed.