روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ناقد اور اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی جرمنی سے روس پہنچتے ہی گرفتار

صدر پیوٹن کے سب سے بڑے ناقد الیکسی ناوالنی کو اگست میں جہاز میں گرنے کے بعد کومے کی حالت میں طبی امداد کے لیے جرمنی منتقل کردیا گیا تھا۔جرمنی میں ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ روسی اپوزیشن لیڈر کو نوویچوک کے طرز پر زہر دے کر جان سے مارنے کی کوشش کی گئی تھی۔

ماسکو جانے والے طیارے میں سوار ہو کر انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ‘یہ گزشتہ پانچ ماہ بہترین لمحات تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں روس کے شہری کی طرح محسوس کرتا ہوں جسے واپس آنے کا ہر حق حاصل ہےاس کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور ان کے ترجمان بھی تھے۔

گزشتہ موسم گرما میں الیکسی ناوالنی کو زہر دے دیا تھا جس کے بعد وہ پہلی مرتبہ روس پہنچے تھے اور انہوں نے جرمنی سے روانگی کے وقت اپنی گرفتاری کے امکان کو رد کردیا تھا۔تاہم روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ناقد اور اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کو جرمنی سے روس پہنچتے ہی گرفتار کرلیا گیا۔

Comments are closed.