بروڈ پیک، چوٹی سر کرنے کی کوشش میں لاپتہ روسی کوہ پیماایلکس گولڈ فارب کی لاش مل گئی

پاکستانی حکام نے کے ٹو سے آٹھ کلومیٹر دور ’بروڈ پیک‘ نامی چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کے دوران تین روز قبل لاپتہ ہونے والے امریکی نژاد روسی کوہ پیما ایلکس گولڈ فارب کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ سرد موسم کے دوران خراب حالات کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

الپائن کلب آف پاکستان کے سیکریٹری کرار حیدری کے مطابق پاکستانی فوج کو امریکی نژاد روسی کوہ پیما کی لاش ایک دن تلاش کے بعد ملی ہے۔

 ایلکس دنیا کی 12ویں سب سے اونچی پہاڑی چوٹی بروڈ پیک سر کرنے کی کوشش میں مصروف تھے لیکن پستور پیک کے قریب ان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی گئی

Comments are closed.