قطر میں بہت جلد سفارتخانہ کھولا جائے گا۔ سعودی عرب

سعودی نشریاتی ادارے ’العربیہ‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھاکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر چاروں ممالک کا قطر کے ساتھ مصالحت کے لیے سمجھوتا طے پا چکا ہے۔ انھوں نے کہاکہ قطری دارالحکومت دوحہ میں آئندہ چند روز میں مملکت کا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

سعودی عرب نے چار جنوری کو قطر کے ساتھ واقع اپنی فضائی، زمینی اور بحری سرحدیں دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا جبکہ پانچ جنوری کوالعلا شہر میں منعقدہ خلیج تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس ان ممالک نے تقریباً چار سالوں سے جاری قطر کے بائیکاٹ کے خاتمے کا اعلان کیا تھاان ممالک اور قطر کے درمیان العلا میں ایک سمجھوتا طے پایا تھا۔

واضع رہے سعودی عرب اور قطر کی قومی فضائی کمپنیوں نے ساڑھے تین سال کے بعد 11 جنوری کو اپنی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا تھا اور دونوں فضائی کمپنیوں نے اسی روز دوحہ اور ریاض کے درمیان پروازیں شروع کردی تھیں۔

Comments are closed.