اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین پارلیمان اور سینیٹرز کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ایک ہزارایک سوچوہترمیں سے صرف 483 ارکان نے مالی گوشواروں کی تفصیلات کرائی۔ سولہ جنوری تک تفصیلات جمع نہ کرانے والوں کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔
ایک ہزار 174 ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں اورسینیٹرز میں سے 688 کی جانب سے تاحال اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرائی جاسکیں۔صرف چار سو تراسی کے گوشوارے موصول ہو گئے ہیں۔43 سینیٹرز، قومی اسمبلی کے 187 ، پنجاب اسمبلی پنجاب اسمبلی کے 258 سندھ کے 86 ارکان ،کے پی کے اسمبلی کے 80 جبکہ بلوچستان کے 34 ارکان نے گوشوارے جمع نہیں کروائے۔
سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی اور پرویز اشرف،وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، وزیراعلی کے پی محمود خان اور وفاقی وزرا فواد چوہدری،شفقت محمود، غلام سرور، بیرسٹر فروغ نسیم گوشوارے جمع نہ کرانے والوں میں شامل ہیں۔
وزیراعظم عمران خان، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ،سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے اپنے گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیے ہیں، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے ارکان 15 جنوری تک گوشوارے جمع کرواسکتے ہیں،16 جنوری کو گوشوارے جمع نہ کروانے والے ارکان کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔
Comments are closed.