امریکی جنگی جہازوں کے چین کے جنوب میں متنازعہ پانیوں میں داخلے کے بعد چین جنگی مشقیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
چین کے محکمہ میری ٹائم سیفٹی ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹس کے ذریعے خلیج تونکن سے جزیرہ لی زوو تک کے پانیوں میں داخلے پر 27 سے 30 جنوری تک پابندی لگا دی گئی ہے، تاہم بحری جنگی مشقوں کے آغاز یا کس پیمانے پر کی جائیں گی اس بارے میں تفصیلات نہیں دی گئیں۔
جوبائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد گزشتہ ہفتے کے روز امریکی جنگی جہازوں کا ایک گروپ جنوبی چین کی بحری حدود کے قریب متنازعہ پانیوں میں داخل ہوا،امریکی فوج کےمطابق اس اقدام کا مقصد ’’سمندروں کی آزادی‘‘ کا فروغ ہے۔
متنازعہ پانیوں میں امریکی افواج کی موجودگی بیجنگ اور واشنگٹن کے دوطرفہ تعلقات کے لئے ایک آزمائش ہے، کیونکہ گزشتہ کچھ برسوں میں امریکی افواج کی سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے دوسری جانب ہمسایہ ممالک ویتنام، ملائشیا، فلپائن، برونائی اور تائیوان کے ساتھ چین کا ان پانیوں پر تنازعہ چل رہا ہے
Comments are closed.