کاتالونیا حکومت کی 2021 کی پہلی سہ ماہی میں کم آمدنی والوں کیلئےامدادی اسکیم

بارسلونا: سپین کے صوبے کاتالان کی حکومت نے 2021 کی پہلی سہ ماہی میں کم آمدنی والے شہریوں کے لئے امدادی سکیم کا اعلان کر دیا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے مالی امداد کی سکیم کا اعلان وزیرخزانہ پیرا گونز نے پیر کے روز کیا، جس کے تحت آتونومو، چھوٹے کاروباری حضرات اور ایرتے کے حامل افراد کیلئے 61 کروڑ80 لاکھ یوروز کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔

پیراگونز نے سپین کی مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کورونا وباء، معاشی بدحالی کی صورتحال میں کم آمدنی والے افراد کیلئے مزید امداد کا اعلان کریں، مالی مشکلات کا شکار ایرتے اور آتونومو رکھنے والے افراد کے لئے امداد کا انحصار وزارت محنت سماجی بہبود پر ہوگا۔ جس کے لئے 41 کروڑ یوروز رکھے گئے ہیں۔

کاتالان حکومت کی اس امدادی سکیم کے ذریعے مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والے شہریوں کو 600 یوروز کی رقم فراہم کی جائے گی، آتونومو والے افراد کو 2000 یورو کی ادائیگی کے لئے کیلئے 28 کروڑ یوروز، 50 ورکرز یا اس سے کم ورکررکھنے والی کمپنیوں کمپنیوں کے لئے 1 کروڑ یوروز رکھے گئے جب کہ چھوٹے کاروبار اور کمپنیوں کے مالکان اپنے ورکرز کی ملازمتیں دسمبر 2021 تک بحال رکھنے کے پابند ہوں گے۔

Comments are closed.