پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ۔۔۔ بسنت منانے پر مکمل پابندی عائد

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں بسنت منانے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے، پتنگ بازی کا سامان بیچنے اور پابندی کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجا نے لاہور میں ملاقات کی، جس میں سیاسی امور پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں بسنت منانے کی محدود و مشروط اجازت دینے سے متعلق تجاویز پر بھی تبادلہ خیال ہوا، تاہم وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب بھر میں بسنت پر مکمل پابندی عائد کر دی۔

سردار عثمان بزدار نے حکم دیا کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے پتنگیں، ڈور بنانے، بیچنے اور پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،واضح رہے کہ لاہور،فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ساہیوال میں فروری کے دوسرے ہفتے میں بسنت منانے سے متعلق تیاریوں کی رپورٹ تھی۔

Comments are closed.