بارسلوناویکسین فراہمی میں تاخیر،ویکسینیشن منصونہ میں تاخیرکا خدشہ

کاتالان محکمہ صحت کے سیکرٹری خوسپ ماریا نے کہاہے کہ ویکسین کی فراہمی تعطل کا شکار ہے جس کے باعث ویکسین لگانے کا عمل عارضی طور پر روکا جا رہاہے۔ ویکسین کی اگلی کھیپ آنے پر ویکسین لگانے کا عمل دوبارہ شروع کردیاجائے گا۔حکومت کی جانب سے جمرات سے پیر تک 30 ہزار خوراکیں مہیا کی جائیں گی۔

انھوں نے واضع کیاکہ وہ افراد جن کو ویکسین لگائی جاچکی ہے ان کو 21 دن بعد دوسری ڈوز دینا ممکن نہیں ہو گا اب یہ ڈوز 28 دن کے بعد لگائی جایے گی۔ انھوں نے بتایا کہ 42 دنوں کے اندر ویکسین لگائی جاسکتی ہے اس میں پریشانی والی کوئی بات نہیں۔ کاتالونیا کو ابھی تک 2 لاکھ 17 ہزار خوراکیں مل چکی ہیں

رواں ہفتے موڈرنا کی جانب سے ویکسین کی 8500 خوراکیں ملنے کا امکان تھا لیکن کمپنی کی جانب سے تاخیر پر ویکسین تعطل کا شکار ہوگئی ہے۔ کاتالان حکومت ویکسینشن منصوبے میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں لا رہی۔ کاتالونیا میں 4 لاکھ افراد کی عمر 80 سال سے زاید ہے جن کے لئے 8 لاکھ خوراکوں کی ضرورت ہے۔ جب تک ویکسین خوراکوں کی حتمی موصولی کا عملم نہیں ہوگا تب تک ویکسینیشن پلان پر پوری طرح عمل ممکن نہیں۔

Comments are closed.