کاتالونیا میں کورونا کیسزکی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی

بارسلونا۔ سپین کے صوبہ کاتالونیا میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 5 لاکھ ایک ہزار 8سو3 ہو گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 19 ہزار 79 تک پہنچ گئی ہے

مارچ سے شروع ہونے والے وائرس کے پھیلاو میں اضافہ جاری ہے صرف اڑھائی ماہ کے عرصہ میں کیسزمیں اڑھائی لاکھ کا اضافہ ہواہے۔ وبائی مرض کی دوسری اور تیسری لہر کیسز کے پھیلاو کا سبب بنی۔

ہسپانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق کاتالونیا میں پابندیوں میں توسیع کا امکان موجود ہے۔ اس کا مقصد وائرس کے پھیلاو پر قابو پاناہے۔ کاتالان حکومت نے شہریوں کے میونسپلٹی سے باہر جانے پر پابندی لگا رہی ہے اور 400 میٹر سے بڑی مارکیٹس بھی بند ہیں

Comments are closed.