انڈونیشیا کے صوبے آچے میں سخت شرعی قوانین کے تحت دو ہم جنس پرستوں کو کھلے عام درجنوں مرتبہ کوڑے مارے گئے۔پولیس حکام کے مطابق ان کی عمریں 28 اور 27 سال ہیں۔دونوں کو مالک مکان نے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔دونوں افراد کو 80 کوڑوں کی سزا سنائی گئی تاہم ان کو 77 کوڑے لگائے گئے۔
آچے انڈونیشیا کا واحد صوبہ ہے جہاں شرعی، اسلامی قانون کے تحت ہم جنس پرستی، جوا ، شراب نوشی اور شراب بیچنے ، عصمت دری ، جنسی ہراسانی اور زنا کاری کے مجرموں کو سزائیں سنائی جاتی ہیں۔
اس سزا کو انسانی حقوق کے ليے سرگرم ادارے عوامی سطح پر ذلت اور غیر انسانی قرار دے رہے ہیں۔ تاہم آچے کے رہائشی ان سخت سزاؤں کی حمایت کرتے ہیں۔
Comments are closed.