عمران خان کےاستاد سابق ڈین ایچی سن کالج جیوفرے ڈوگلس انتقال کر گئے

لاہور: وزیراعظم عمران خان کے استاد اور ایچی سن کالج لاہور کے سابق ڈین میجر جیوفرے ڈوگلس لینگ لینڈز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

وزیراعظم عمران خان کے استاد میجر جیوفرے ڈوگلس لینگ لینڈز 21 اکتوبر1917 میں پیدا ہوئے، انتقال کے وقت ان کی عمر 101 سال تھی۔ جیوفرے پاک فوج میں میجر کے عہدے پر خدمات دیتے رہے بعد میں وہ ایچی سن کالج کے ڈین بھی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ رزمک کیڈٹ کالج اور لینگ لینڈز سکول و کالج چترال کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔

میجر لینگ لینڈز ایک سپاہی، استاد، قصہ خوان اور انسان دوست انسان تھے۔ انھوں نے تقسیم برصغیر کے وقت پاکستان میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا۔ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے یہاں رہائش اختیار کرلی۔

میجر لینگ لینڈز وزیراعظم عمران خان کے استاد تھے،عمران خان ان کے بہت قریب سمجھے جاتے تھے۔ پاکستان میں متعین برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ڈوگلس لینگ لینڈز کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک عظیم استاد اور انسان سے محروم ہو گیا ہے۔

Comments are closed.