وزیر اعظم نے اپوزیشن کومشروط استعفی ٰ دینے کی پیشکش کردی

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ اپوزیشن رہنما قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کر دیں تو وہ استعفیٰ دینے کو تیار ہیں۔ کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم نے وزراء کے غیر سیکیورٹی پروٹوکول کا بھی نوٹس لے لیا۔ کہتے ہیں سیکیورٹی کے نام پر سرکاری وسائل کا غیر ضروری استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے

وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ استعفیٰ دینے کے لیے ہمت و جرات چاہیے جو ان میں نہیں، اگر ان میں استعفیٰ دینے کی ہمت ہوتی تو این آر او کرکے ملک سے نہ بھاگتے، نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان ملک کا لوٹا پیسہ واپس کریں وہ کل ہی استعفی دے دیں گے۔اپوزیشن نے لانگ مارچ کیا نہ ہی لوگوں کو اکٹھا کر سکی، قوم کے ساتھ استعفوں کا جھوٹ بولا گیا۔اب استعفے دینے کی بجائے اپوزیشن سینٹ کے فضائل بیان کر رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ہواجس میں وزیراعظم کو وزراء کے پارلیمنٹ اجلاسوں میں حاضری کی رپورٹ پیش کی گئی ۔ وزیراعظم نے عمر ایوب اور حماد اظہر کی پارلیمانی کارکردگی کی تعریف کی جب کہ دیگر وزراء کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

وزیراعظم عمران خان نے وزراء کی سیکیورٹی اور پروٹوکول سمیت گزشتہ رات اسلام آباد میں چار نوجوانوں کو کچلنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تفصیلات سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ۔وزیراعظم نے کہاکہ وزراء سیکیورٹی کے نام پر سرکاری وسائل کا غیرضروری استعمال نہ کریں۔وزیر اعظم نے خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں وزراء کے سیکیورٹی پروٹوکول سے متعلق رپورٹ بھی طلب کی۔

Comments are closed.