اسپین کا مشہور روایتی بل فائٹنگ تہوار کورونا وائرس کے باعث منسوخ

اسپین کے شہر پامپلونامیں بل فائٹنگ کے مقابلے رواں سال بھی منسوخ کردئیے گئے ہیں۔ جولائی میں ہونے والا فیسٹیول کورونا وباء کے باعث منسوخ کردیاگیاہے۔

گزشتہ سال بھی بل فائٹنگ مقابلوں کا انعقاد کورونا وائرس کے باعث نہیں کیاگیاتھا۔سان فیری مین کے نام سے مشہور یہ تہوار 6 سے 14 جولائی کے درمیان پامپلونا میں ہوتاہے۔

اسپین کے روایتی بل فائٹنگ مقابلوں میں ہرسال لاکھوں افراد رومال اور لال کپڑا دکھا کر خطرناک کھیل کھیلتے ہیں۔ مقابلوں کے درمیان کئی بار لوگ زخمی اور ہلاک بھی ہوتے ہیں۔

Comments are closed.