ہسپانوی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس متاثرین میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تاہم صورتحال ابھی بھی مکمل طورپر قابو میں نہیں ہے۔گزشہ چودہ دنوں میں ایک لاکھ افراد میں وائرس کے پھیلاو کی شرح 783.25ریکارڈ کی گئی۔جس میں دن بدن کمی سامنے آ رہی ہے۔
ملک میں مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 29 لاکھ 13 ہزار 4سو25 ہوچکی ہے جس میں آج جاری اعدادوشمار کے مطابق 29 ہزار 9سو 60 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں 11 ہزار 3 سو 88 گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آئے ہیں۔ جبکہ 432 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔جس کے بعد اموات کی تعداد 60 ہزار8سو2 پر پہنچ گئی ہے۔
فرنینڈو سمن کے مطابق ابھی کوروناوائرس کے 29 ہزار 2 سو 76 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں جن میں 4ہزار 8 سو 23 افراد آئی سی یو میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2ہزار 6 سو اٹھائیس افراد ہسپتالوں میں داخل جبکہ 3ہزار 4 سو بیالیس کو ڈسچارج کیاگیاہے۔
کچھ صوبوں کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاو کے باعث عائد پابندیوں کو نرم کرنے پر غور کیاجارہاہے کاتالونیا میں بھی پیر کے روز سے پابندیوں میں نرمی کا عندیہ دیاگیاہے
Comments are closed.