کاتالونیا الیکشن 2021 انتخابی سروے کے مطابق سوشلسٹ جماعت کا پلڑابھاری

سی آئی ایس کے سروے کے مطابق سوشلسٹ پارٹی کی پوزیشن بہت مضبوط نظر آرہی ہے جس میں 23.7 فیصد ووٹوں کے ساتھ سشلسٹ پہلے اسکیرا ریپبلکانا 19.9فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

سروے کے مطابق خنتازپر کاتالونیا 14.6 فیصد، کوموپودیم 8.9 فیصد، سیوتادانوس 7.9 فیصد، دائیں بازوکی سخت گیر جماعت باکس 6.9فیصد، سی یوپی 6.8فیصد، پی پی 5.8فیصد اور پی ڈی کیٹ 1.5 فیصد کے ساتھ آخری نمبر پر رہی۔اگر سروے کے تحت سوشلسٹ جماعت زیادہ ووٹ لیتی ہے تو بھی انھیں حکومت بنانے کے لئے دوسری جماعتوں کے ساتھ اتحاد بنانا ہوگا۔

سروے کے مطابق 2017 کے انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والی سیوتادانوس جماعت اس بار پہلے کی طرح ووٹ نہیں حاصل کرسکے گی۔ دائیں بازو کی جماعت بوکس پہلی بار کاتالونیا کے انتخابات میں حصہ لے رہی ہے قوی امکان ہے کہ بوکس 6.9 فیصد سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے گی۔

گزشتہ ادوار میں آزادی کی حامل جماعتوں کومرکزی حکومتوں کی جانب سے اختیارات میں اضافے کے حوالے سے تجاویز دیں گئیں تاہم آزادی کہ حامی جماعتوں نے اسے مسترد کیا۔ پی پی اور بوکس سوشلسٹ کی مخالف جماعتیں ہیں لیکن آزادی پسند جماعتوں کی مخالفت میں حکومت قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں

Comments are closed.