اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 90 ہزار سے تجاوز کرگئی

روم۔ اطالوی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا سے اب تک ہلاک ہونے والے متاثرین کی تعداد 90 ہزار 241 ہوگئی۔اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 421 متاثرین ہلاک ہوئے جبکہ ایک روز قبل 476 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

وزارت صحت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے 13 ہزار 659 کیسز رپورٹ ہوئے اور گزشتہ روز 13 ہزار 189 کیسز سامنے آئے تھے۔اعداد و شمار کے مطابق اٹلی میں اب تک کورونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 25 لاکھ 97 ہزار ہوگئی ہے۔

اٹلی میں برطانوی وائرس کی نئی قسم کا ایک کیس بھی سامنے آیا ہے۔ گزشتہ دنوں ایک سکول میں 189 طالب علموں اور اساتذہ کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں 139 کے ٹیسٹ پازیٹو آئے جس کے بعد ان کو قرنطینہ کردیاگیا

Comments are closed.