سفاتخانہ پاکستان میڈرڈ میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیاگیا

سفارتخانہ پاکستان میڈرڈ میں یوم یکجہی کشمیر کےحوالےسےتقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں میڈرڈ اور اس کے گردو نواح میں رہنے والی پاکستانی اور مقامی کمیونٹی نے شرکت کی۔تقریب کے آغازپر پر صدر پاکستان، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے پیغامات پڑھ کے سناۓگئے۔

سفارتخانہ کے ناظم الامور عمیر علی نےاپنے خطاب میں بھارتی مقبوضہ کشمیر میں جاری جبری نظربندیوں، ماوراۓعدالت قتل،خواتین اور بچوں پر تشدد اور مواصلاتی بندش کی پر زور مذمت کرتے ہوۓ اس امر کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی حق خود ارادیت کے لیے جاری جدوجہد کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

اس موقع پر فرسٹ سیکرٹری دانش محمود نے اپنے خطاب میں کشمیر میں جاری تحریک آزادی اور بھارتی مظالم کے موضوع پر ایک دل سوز نظم بھی پیش کی۔ انہوں نےمقامی پاکستانی کمیونٹی سے التماس کی کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے پیغام کی ترویج میں اپنا کردار ادا کریں۔

سیکنڈ سیکرٹری عائزہ شجاعت نے یوم یکجھتی کشمیر کے حوالے سے وزیر خارجہ کا پیغام حاضرین تک پہنچایا اور کشمیری بھائیوں کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔اس موقع پر بھارتی مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور پرسوز مظالم کے موضوع پر ایک تصویری نمائش کا انعقاد بھی کیا گیاتھا۔

Comments are closed.