پانچ ماہ قبل متعارف ہونے والے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے اب تک تقریباً 436 ملین ڈالر کی ترسیلات اور ادائیگیاں ہو چکی ہیں۔یہ بات جمعرات کو اسلام آباد میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے جائزے کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان بریفنگ کے دوران بتائی گئی۔
بریفنگ کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں سے سب سے زیادہ سعودی عرب، متحدہ ارب امارات، برطانیہ اور امریکہ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے مستفید ہو رہے ہیں۔روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے تحت فنڈز کی ترسیل میں گذشتہ ماہ میں مزید تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ شرکا کو بتایا گیا کہ اب تک 97 ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی سہولتیں فراہم کی جا چکی ہیں۔
اب تک 82728 اکاؤنٹ کھولے جا چکے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر 600 سے 700 نئے اکاؤنٹ کھل رہے ہیں جن میں روزانہ چھ سے سات ملین ڈالر کی ترسیلات اور ادائیگیاں ہو رہی ہیں۔
Comments are closed.