میڈرڈ کے محکمہ صحت کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ برازیلی ویریئنٹ کا پہلا کیس سامنے آیا ہے جبکہ تین روز قبل ہی برازیل اور جنوبی افریقہ کے لیے پروازیں معطل کی گئی تھیں۔وفاقی وزارت صحت نے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا کہ آیا مزید کیسز کے بھی خدشات ہیں یا نہیں۔
29 جنوری کو اسپین پہنچنے والے شخص میں وائرس 3 روز کے بعد سامنے آیاہے۔ اس سے قبل اسپین میں جنوبی افریقن کورونا وائرس ویریئنٹ کے دو کیسز سامنے آئے تھے۔جبکہ اسپین بھر میں برطانوی وائرس کے 450 کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اس وائرس کے پھیلاو کی شرح تیز ہے۔ اسپین میں کیسز کی تعداد 29 لاکھ سے زائد جبکہ اموات 61ہزار تک پہنچ گئی ہیں۔
Comments are closed.