سپین میں دسمبر سے شروع ہونے والی ویکسی نیشن مہم کا فیز ون اختتام پزیر ہورہاہے۔پہلے مرحلے میں بزرگ شہریوں اور طبی عملے کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگائی گئی ہے۔ متعدد شہروں میں ایسے بزرگ شہری جو سرکاری رہائش گاہوں میں نہیں رہتے انھیں بھی ویکسین لگانے کا آغاز کردیاگیاہے اس میں مرسیا اور ناوارا سب سے آگے ہیں جبکہ فروری کے درمیان میں دوسرے علاقوں میں بھی اس عمل کا آغاز ہوجائے گا۔
۔ آسترازینیکا اس ہفتے سے ملک میں پہنچنا شروع ہوجائے گی۔ تاہم حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ یہ ویکسین 18 سے 55 سال تک کے افراد کو لگائی جائے گی۔موڈرنا اور ایپی فائزرز کی ویکسین بھی صوبوں کومشترکہ طور پر دی گئی ہے
دستیاب اعداوشمار کے مطابق تمام صوبوں نے 70 فیصد ویکسین وصول کی جبکہ طبی عملے اور اولڈ ہومز میں رہائش پزیرافراد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگا دی گئی ہے متعدد جگہوں پر دوسری ڈوز بھی لگا دی گیی ہے۔
اسپین کو رواں ماہ کے آخری ہفتے میں استرازینیکا کا 1.8 ملین خوراکیں ملنے کا امکان ہے جبکہ جانسن اینڈ جانسن کو بھی اس فہرست میں شامل کیاجاسکتاہے۔ ملک میں وائرس کے پھیلاو کی شرح میں دن بدن کمی واقع ہورہی ہے۔
Comments are closed.