اسلام آباد: پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں ڈونلڈ ٹرمپ کاحالیہ بیان ان کی ایک سال پہلے کی ٹویٹ سے دوری ہے۔بھارتی ڈرونز کا پاکستانی حدود میں گھسنا قابل مذمت ہے۔ پاک فوج کسی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ بیان ان کی ایک سال پہلے کی ٹویٹ سے دوری ہے۔ پاکستان اس مثبت پیشرفت کا خیر مقدم کرتا ہے۔
ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہاکہ کلبھوشن یادیوسے متعلق بھارتی میڈیا کی معلومات حقائق کے برعکس ہیں۔ بھارت نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی ڈرونز آنا قابل مذمت۔دونوں ڈرونز گرادیئے۔سرجیکل سٹرائیکس کبھی نہیں ہوئے۔بھارتی میڈیا خود بھی نفی کر چکا ہے۔جارحیت کا منہ توڑجواب دیں گے۔
ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان جلد قطرجائیں گے۔پاکستان میں غیرملکی سفیروں کونقل وحرکت کی آزادی ہے ۔شیخ حسینہ واجد کی دوبارہ کامیابی کاخیر مقدم کرتے ہیں۔
Comments are closed.