اسلام آباد: برے کام کا برا انجام۔۔۔۔ کراچی میں بھتے کی رقم سے بنائی گئیں خدمت خلق فاونڈیشن کی 29 جائیدادیں ایف آئی اے نے ضبط کرلیں ، کرائےکی مد میں ملنےوالی رقم لندن بھجوائی جاتی تھی ، سہولت کاروں میں بابر غوری اور سہیل منصور بھی شامل ہیں ، ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا۔
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔۔ ایم کیو ایم کی ذیلی تنظیم کی کراچی میں ساڑھے 3 ارب روپے مالیت کی 29 جائیدادیں ضبط کر لی گئیں۔ عمارتوں کا کرایہ لندن بھیجنے والوں میں بابر غوری، سہیل منصور، احمد علی اور دیگر شامل ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ضبط کی گئی جائیدادیں کراچی کے مختلف علاقوں میں ہیں ، یہ جائیدادیں بھتے کی رقوم سے بنائی گئیں ، جائیدادوں سے حاصل ہونےوالی رقوم کےدو بڑےاستعمال تھے، کچھ رقم 6 کےقریب سہولت کاروں کےذریعےلندن بھجوائی جاتی تھیں ، باقی رقم متحدہ کےجاں بحق اورگرفتار کارکنوں کے خاندانوں کو دی جاتی رہیں ۔ جائیدادوں میں جعلی ناموں کےذریعے ٹرانزیکشنز کی جاتی رہیں ۔
Comments are closed.