پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقیں اتاترک الیون 2021تربیلہ میں جاری

پاکستان اور ترکی کے د رمیان مشترکہ فوجی مشقیں اتاترک الیون 2021،ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز تربیلہ میں جاری ہیں۔ تین ہفتوں پر محیط مشقوں کا مقصد جدید فوجی رجحانات اختیار کرنا اور باہمی تعاون ہے ۔

ترکی اور پاکستان، برادرز ایٹ آرمز،پاک ، ترک فوجی مشقوں میں انسداد دہشت گردی، کلوز کوارٹر بیٹل، کارڈن اینڈ سرچ، ریپلنگ اور فائر اینڈ مو کی ڈرلز کی جا رہی ہیں۔ ہیلی کاپٹر ریپلنگ، کمپاونڈ کلیئرنس، فری فال اور یرغمالی رہا کروانے کی خصوصی مشقیں بھی اس کا حصہ ہیں۔

تین ہفتوں تک جاری رہنے والی یہ مشترکہ مشقیں دونوں برادر اقوام کے رشتے کو مزید مضبوط کریں گی۔ گزشتہ سال کورونا کے باوجود 11 بین الاقوامی تربیتی مشقیں کی گئیں جبکہ رواں سال 25 انٹرنیشنل تربیتی مشقیں کی جائیں گی۔

Comments are closed.