مودی سرکارکی بھارتی ایئر فورس میں 45 ہزار کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن بے نقاب

انتہاء پسند اور جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے اپنی ہی ائیر فورس کو ساڑھے 45 ہزارکروڑ روپے سے زائد کا چونا لگا دیا۔بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے ایروناٹکس کمپنی کو اربوں ڈالر کے ٹھیکے سے نوازا اور تیجا زجہاز لینے کیلئے بھی مجبو رکیا۔

وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کو6.25 بلین ڈالر کے ٹھیکے سے نوازا اور تیجاز جہاز لینے پر مجبور کیا جب کہ ہندوستانی نیوی ان جہازوں کو تکنیکی مسائل کی وجہ سے مسترد کر چکی تھی، تیجاس جہاز ہندوستانی مگ 21 جہازوں کے نعم البدال کے طور پر متعارف کرائے جا رہے ہیں۔1970ءکےبعدسےمگ 21کےحادثات میں 170 سے زیادہ پائلٹ اور40 عام شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔۔

دوسری جانب دنیا میں خود کو چین کا مد مقابل کہلانے والے بھارت کی ایوی ایشن انڈسٹری نا اہلی کی مثال بن گئی ۔ بھارت 26 سال میں اپنے تیار کردہ جہاز کی کینوپی کا فالٹ تک درست نہ کر پایا۔مگ21 کے فرسودہ بیڑے کی جگہ متعارف تیجازجہازوں میں سے اب تک 60 فیصد گراؤنڈ ہوچکے ہیں۔

پاکستان ائیر فورس نے فروری 2019 میں پاکستان میں تیار جے ایف 17 تھنڈر سے بھارتی ائیر فورس کو ناکوں چنے چبوائے پھر بھی تیجا ز جہاز کسی کام نہ آیا۔پاکستان کی یہ کامیابی جہاں پاکستانی ایوی ایشن انڈسٹری کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے وہیں بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان بھی ۔

Comments are closed.