پاکستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد۔ میٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 تھی اور اس کا مرکز تاجکستان میں 80 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان کے شہر مرغوب سے 35 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا اور اس کی شدت 5.9 اور گہرائی 91.6 کلومیٹر تھی۔

پاکستان میں اسلام آباد، لاہور اور پنجاب دیگر علاقوں کے علاوہ خیبر پختونخوا میں مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور دیگر شہروں میں زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور گھروں سے باہر نکل آئے۔

Comments are closed.