بیجنگ: چین نے پاکستان کے لیے چارجدید ترین جنگی بحری جہازوں کی تیاری شروع کردی جو گائیڈڈ میزائیل سسٹم سے لیس ہوگا۔دو طرفہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا جہاز تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔
چین نے پاکستان سے دوستی نبھانے کے لیے ایک اور بڑا اقدام اٹھایا ہے، بیجنگ نے چار جدید ترین جنگی بحری جہاز وں کی تیاری شروع کردی۔
چینی میڈیا کے مطابق جنگی بحری جہاز گائیڈڈ میزائیل سسٹم سے لیس ہوگاجس میں ریڈار سے لے کر میزائل تک تمام سسٹم چینی ساختہ ہوگا۔
دو طرفہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا جہاز تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔ تیاری کے بعد اس جہاز کو پاکستان نیوی کا سب سے بڑا بحری جہاز ہونے کا اعزاز حاصل ہوگا۔
Comments are closed.