سینیٹ انتخابات: ملک بھر سے 100 کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے

ایوان بالا انتخابات کے لیے ملک بھر سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ سینیٹ انتخابات کےلیے پنجاب میں 17 ، سندھ میں 22 اورخیبرپختونخوا میں 30 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔سینیٹ انتخابات کے لیے بلوچستان میں 25 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 6 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواران کل شام پانچ بجے تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کی ابتدائی فہرست 16 فروری کو جاری کرے گا۔

Comments are closed.