ترک بغاوت کےمرکزی کردار گولن کی حوالگی کیلئے ترک امریکا مذاکرات

استنبول: ترکی میں ناکام بغاوت کے مرکزی کردار فتح اللہ گولن کی حوالگی کے لیے امریکا اور ترکی کےدرمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔امریکی وفد اس حوالے سے ترک حکام سے ملاقات کرے گا ۔2016میں ناکام بغاوت کے دوران 250افراد مارے گئے تھے۔

طیب اردوان کی حکومت گرانے کی ناکام کوشش کے مرکزی کردار فتح اللہ گولن ،،کی حوالگی  کیلئے امریکا اور ترکی کے درمیان بات چیت کا آغاز ہوگیا۔

ترک میڈیا کے مطابق ایف بی آئی اور دیگر امریکی ایجنسیوں کے  وفدترک حکام سے ملاقات کریں گے اور دو ہزار سولہ کی ناکام بغاوت کے عوامل کا جائزہ لیں  گے۔

ترک اخبار کی رپورٹ کے مطابق ،امریکی وفد  بغاوت کے ایک اہم ملزم سے ملاقات کرے گا جو جیل میں قید کی سزا کاٹ رہا ہے،،،تاہم  اس ملزم کا نام نہیں بتایا گیا فتح اللہ گولن امریکی ریاست پنسلوانیا میں خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گزار رہا ہے،،

ترکی 2016 کی ناکام بغاوت کا ذمہ دار فتح اللہ گولن کو ٹھہراتا ہےجس میں 250افراد جان کی بازی ہار گئے تھے اردوان نے ترک عوام اور پولیس کی مدد سے  فوج کی بغاوت کو کچل دیا تھا۔

Comments are closed.