ریپر پابلو ہیسل کی گرفتاری کے بعد پرتششدد مظاہروں کاسلسلہ دوسرے روزبھی جاری ہے۔ مظاہرین کی جانب سے پابلو ہیسل کی رہائی کا مطالبہ کیاجارہاہے۔ سینکڑوں کی تعداد میں مظاہرین بارسلونا، میڈرڈ سمیت دیگر شہروں میں جمع ہے۔ مظاہرین کا موقف ہے آزادی رائے کا حق سب کو حاصل ہے۔
پولیس کے مطابق بارسلونا، یعیدا، تاراگونا، خرونا سے 29 افراد کو گرفتار کیاگیاہے۔جھڑپوں کے دوران 17 پولیس آفیسر، اور 33 شہری زخمی ہوئے۔
اسپین کی قومی عدالت نے پابلو ہیسل کو ان کے کچھ گانوں اور ٹویٹس کے مندرجات سے متعلق دو الگ الگ مقدمات کے لئے دو سال اور نو ماہ کی قید کی سزا سنارکھی ہے۔پابلو ہیسل کو یعیدا یونیورسٹی سے گزشتہ روز گرفتار کیاگیا۔
Comments are closed.