بجلی صارفین ایک بار پھر ہو جائیں تیار۔۔۔۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کردی، نیپرا درخواست پر پچیس فروری کو سماعت کرے گا۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو جمع کرادی، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 25 فروری کو سماعت کرے گا۔
سی پی پی اے نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ جنوری میں فرنس آئل سے 12.06 فیصد بجلی پیدا کی گئی جو 12 روپے 34 پیسے فی یونٹ میں پڑی،اسی طرح سی پی پی اے نے درخواست میں کہا ہے کہ جنوری میں مقامی گیس سے16.51 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 11.34 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
کوئلے سے 31.38 فیصد بجلی اورایٹمی ذرائع سے 10.55 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ جنوری میں ریفرنس فیول لاگت 5 روپے 76 پیسے فی یونٹ مقرر تھی، نیپرا پچیس فروری کو آن لائن سماعت کرے گا جس کے بعد قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
Comments are closed.