غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ اور گولیاں برسائیں جبکہ کریک ڈاؤن کے دوران پولیس کی جانب سے متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف عوامی احتجاج کئی شہروں تک پھیل گیاہے۔سخت کریک ڈاؤن کے باوجود میانمار میں جمہوریت پسند سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ جمہوریت کی بحالی کےلیےمظاہرہ کرنےوالوں پرسیکیورٹی فورسز نےکریک ڈاؤن کیا گیاہے
خیال رہے کہ میانمار میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرکے ڈی فیکٹو رہنما آنگ سان سوچی سمیت کئی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے تاہم ملک بھر میں اساتذہ اور طلبہ سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد فوجی بغاوت کے خلاف بھرپور احتجاج کر رہے ہیں۔
Comments are closed.