بارسلونا۔ سپین کے شہر بارسلونا میں بادشاہ سپین کی شان میں گستاخی کرنیوالے ریپ سنگر پابلو ہیسل کی گرفتاری کیخلاف چوتھے روز بھی پرتشدد مظاہرے ہوئے، مظاہروں کےدوران پولیس ہیلی کاپٹر کی پرواز بھی جاری رہی جو مظاہرے کی نگرانی کررہا تھا۔

بارسلونا کے مشہورپلاسہ کاتالونیا کے اطراف کی گلیوں میں مظاہرین نے دکانوں کی توڑ پھوڑ اور لوٹ مارکی۔پرتشدد مظاہرین نے”دے کوتلون “کی مارکیٹ توڑ دیدی،متشدد مظاہرین نے لاکاشہ، بے بے اوبے آ اور سانت آندربینک کے شیشے توڑ کراندر داخل ہو گئے اور توڑ پھوڑ کی اور قیمتی اشیاء کو چرا لیا،اے ٹی ایم مشینز کو نقصان پہنچایا گیا،شہر بھر میں متعددجگہوں پر مظاہرین نے کنٹینرز کوآگ لگا دیا۔
بارسلونا کے علاوہ پرکاتالان شہروں تاراگونا اور ولافرانکا میں بھی ہنگامے ہوئے،بارسلونا میں آٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا۔خیرونا میں ہونیوالے مظاہرے میں سیاسی جماعت کُپ کے نائب دانی کورنییاکو آتشزدگی کی وجہ سے زخمی ہوگئے،انکے سر اور ٹانگ میں چوٹیں لگیں،سپین میں ان مظاہروں کا سلسلہ چار روز سے جاری ہے اور اب تک مختلف علاقوں سے درجنوں افراد گرفتار ہو چُکے ہیں، ہسپانوی ریپر کوپابلو ہاسیل کو بادشاہ کی توہین اور تشدد کو ہوا دینے کے الزام میں قید کی سزا سنائی گئی ہے،
Comments are closed.