راولپنڈی: پاک فوج نے پاکستانی سائنس دانوں کا تیار کردہ اے 100 راکٹ اپنے ڈیفنس سسٹم میں شامل کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج نے مقامی سطح پر تیار کردہ اے 100 راکٹ آرٹلری کے ملٹری لانچ راکٹ سسٹم میں شامل کرلیا۔ اس ضمن میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے۔
آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے ملکی سطح پر اے 100 راکٹ بنانے پر پاکستانی سائنس دانوں اور انجینئرز کے کام کو خراج تحسین پیش کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ڈیفنس انڈسٹری نے تیزی سے ترقی کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اے 100 راکٹ ملکی سطح پر پاکستانی سائنس دانوں اور انجینئرز نے خود بنایا ہے جو کہ 100 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بناکر تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
Comments are closed.