اسلام آباد:سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد سے پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نظر آرہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار ہے۔
مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کا مشکور ہوں جنہوں نے متفقہ طور پر مجھے امیدوار نامزد کیا ہے، اپنی انتخابی مہم شروع کی ہے جس کا اچھا ردعمل ملا ہے، یہ فتح جمہوری قوتوں کی ہوگی۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آج عمران خان وزراء سمیت اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز سے مل رہے ہیں اس کی وجہ میں ہی ہوں، میرا جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ ہوا ہے نہ ملاقات ہوئی ہے، وہ میرے رشتہ دار ہیں ، انہیں حمایت کے لیے کہنے کی ضرورت نہیں۔
Comments are closed.