سپین کے صوبے گلیسیا کی حکومت نے کوروناویکسین لگوانے سے انکار کرنے والوں کے لئے ایک نیا قانون پاس کیاہے جس کے تحت ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والوں کو60 ہزار یورو تک جرمانہ کیا جا سکتاہے۔ حفاظتی ویکسین لگوانے سے انکار پر 1 ہزار سے 3 ہزار یورو جرمانہ ہوگا تاہم سنگین صورتحال میں جب کسی سے شہریوں کی صحت کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوگا تو جرمانے کی حد 60 ہزار یورو مقرر کی گئی ہے۔
پی پی حکومت کے نائب امیگو نے قانون کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک ضروری عمل ہے حکومت کی اولین ترجیح شہریوں کی صحت کا تحفظ ہے۔ صوبے میں متعدد سیاسی جماعتوں کی جانب سے اس نئے قانون کی مخالفت کی گئی ہے۔ ان کا موقف ہے جرمانوں کی بجائے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔
حکومت کی جانب سے قانون کے اعلان کے بعد گلیسیا میں شہریوں کی جانب سے ویکسین مخالف مظاہرہ بھی کیاگیا۔ مظاہرین کی جانب نعرے بازی کی گئی اور انھوں نے ویکسین مخالف پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔اسپین میں 27 دسمبرسے ویکسینیشن کا آغاز ہوا۔اس قانون کا اطلاق صرف صوبہ گلیسیا میں ہی ہوگا
Comments are closed.