سپین کے وزیراعظم پیدرو سانچز کا 11ہزار ملین یورو کے امدادی پیکج کا اعلان

ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچز نے کانگرس میں خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت بہت جلد 11 ہزار ملین یورو کی امداد کا اعلان کرے گی۔ یہ امدادی پیکج سیاحتی سیکٹر،آتونومو، چھوٹے کاروبار اور ریسٹورنٹس، بارز والوں کو دی جائے گی۔

انھوں نے کہاکہ کوروناوائرس کہ چوتھی لہرکو روکنا بہت ضروری ہےویکسین آنے کے باوجود احتیاط بہت ضروری ہے۔انھوں نے وائرس کے پھیلاو میں کمی کے باوجود 9 مئی تک لاک ڈاون کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اتحاد ان کی اولین ترجیح ہے۔افسوس کہ ان کی پہلی کوشش کامیاب نہیں ہوسکی۔تمام جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرناہوگا۔انھوں نے کہاکہ معیشت کی بحالی کے لئے حکومت تمام وسائل بروئےکارلائے گی۔

Comments are closed.