صدر جو بائیڈن نے امریکا میں گرین کارڈ کے اجرا پر پابندی کا فیصلہ ختم کردیا۔

واشنگٹن۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے گرین کارڈ کے بہت سے درخواست گزاروں کوامریکا داخل ہونے پر پابندی سے متعلق فیصلے کو ختم کردیا۔  اس متعلق امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا کہ اس پابندی سے امریکا کو فائدے کے بجائے نقصان اٹھانا پڑرہا ہے،

انھوں نے کہا کہ اس پابندی کے نتیجے میں امریکی شہریوں اورجن افراد کو قانونی طور پر امریکا میں مستقل رہائش کا حق حاصل ہے وہ بھی آپس میں ایک دوسرے سے مل نہیں پارہے،اس پابندی سے امریکی صنعتوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے جو اپنے کام کے لیے دنیا بھر کی صلاحیتوں کا استعمال کرتی ہیں۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس ملک میں کورونا وبا کے باعث  بڑھتی بے روزگاری پر قابو پانے کے لیے گرین کارڈ کے اجرا پر پابندی عائد کی تھی

Comments are closed.