بارسلونا: پیر یکم مارچ سے شاپنگ سنٹر کھولنے کا فیصلہ

بارسلونا۔ پروکیٹ نے یکم مارچ کو پیر سے جمعہ تک اور محدود صلاحیت کے حامل شاپنگ سینٹرز اور400 مربع میٹر سے بڑےاسٹورز کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیاگیاہے ہے۔ حکومت کی جانب اس کا باقاعدہ اعلان اس 26 فروری کی صبح 9 بجے کیاجائے گا۔

ریسٹورنٹ، بارز کے حوالے سے کوئی واضح تبدیلیاں نہیں کی گئیں ان پر پابندیاں پہلے کی طرح برقرار رہیں گی۔صرف صبح 07:30 بجے سے ساڑھے 10:30 بجے تک اور سہ پہر 13:00 سے 16:30 بجے تک کے اوقات میں ہی کھولے جا سکیں گے۔ کرفیو میں بھی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

پروکیٹ کی جانب سے ان اقدامات کا اعلان آج بروز جمعرات کو کیا جانا تھا لیکن حکومت کی جانب سے اقدامات اور وائرس کے پھیلاو کا جائزہ لینے کے لئے اعلان کو کل تک ملتوی کیا گیاتھا۔

Comments are closed.