پریس ایسوسی ایشن سپریم کورٹ کے انتخابات، ورکنگ جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا

 اسلام آباد:پریس ایسوسی ایشن سپریم کورٹ آف پاکستان کے سالانہ انتخابات،ورکنگ جرنلسٹ پینل نے ایک بار پھر میدان مار لیا، پروگریسو پینل کو شکست ۔ امجد نذیر بھٹی صدر، حسیب بھٹی نائب صدر ، راجامحسن اعجاز سیکرٹری جنرل، اعظم گل فنانس سیکرٹری، عبدالروف بزمی سیکرٹری اطلاعات، اور سید قمبر زیدی ، ایاز خان اور ابرار حسین استوری گورننگ باڈی کے ممبران منتخب ہوگئے۔

 ورکنگ جرنلسٹ پینل کے صدارتی امیدوار امجد نذیر بھٹی نے پروگریسو پینل کے صدارتی امیدوار بابر عباسی کو شکست دی جبکہ سیکرٹری جنرل کے عہدے پر ورکنگ جرنلسٹ پینل کے راجا محسن اعجاز نے پروگریسو پینل کے سعید بلوچ ،سیکرٹری فنانس اعظم گل نے ورکنگ جرنلسٹ پینل کے توصیف عباسی کو شکست دی۔ گورننگ باڈی کی تین نشستوں پر وررکنگ جرنلسٹ پینل کے ابرار حسین استوری، سید قمبر زیدی اور ایاز خان کامیاب قرار پائے ۔ نائب صدر حسیب بھٹی اور سیکرٹری اطلاعات کیلئے عبدالروف بزمی بلامقابلہ منتخب ہوئے۔

 اسلام آباد کی صحافتی برادری اور وکلاء نے منتخب امیدواروں کو مبارکباد دی اوراس توقع کا اظہارکیا کہ وہ پیشہ وارانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے رہیں گے ۔

Comments are closed.