ڈرائیورز ہوشیار: بارسلونا سٹی کونسل نے 72 نئے راڈار نصب کردئیے

بارسلونا سٹی کونسل نے شہر میں حادثات کی شرح کو کم کرنے کے لئے 76 نئے ریڈارنصب کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ مجموعی طور پر 46 ریڈار فکس ہوں گے جبکہ 30 راڈار فکس نہیں ہوں گے۔ ان کی جگہ تبدیل ہوتی رہے گی۔ آنے والے مہینوں میں بارسلونا میں دو سیکشن ریڈار ، 32 پوائنٹ ریڈار اور 12 اسکول ریڈار لگائے جائیں گے۔

سیکشن ریڈار لا روویرا ٹنک ، الفانس ال ساوی اسکوائر سے رامبلا ڈیل کارمل تک۔ یہ مارچ کے مہینے کے دوران کام کرنا شروع کردیں گے۔ بادال ٹنل میں پلاسہ سیردا اور ایووڈا ڈائیگونال کے مابین یہ موسم گرما میں کام کرنا شروع کریں گے

سٹی کونسل کے مطابق ان دونوں سیکشن راڈاروں کے علاوہ روندا لتورال میزن لا بارسلوناٹا اور میرامار کے مابین سیکشن کے لئے جلد ہی ایک اور ٹینڈر پیش کیا جائے گا۔

 

Comments are closed.